Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحساءکا پہلا اسکول ”بیت الثقافہ“ کے نام سے میوزیم میں تبدیل

50 آرٹسٹ خواتین و حضرات نے خارجی دیوار کو دلکش مناظر سے سجا دیا
الاحساء( ثناءبشیر )1930 میں بننے والے الاحساءکے پہلے ا سکول کو میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ۔ میوزیم کا نام” بیت الثقافت“ رکھا گیا ہے۔ اسکول کی تاریخی عمارت وسیع و عریض میدان پر واقع ہے جس سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں طلباء فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔ اسکول کو میوزیم بنانے کے بعد50 مرد وخواتین آرٹسٹوں نے میوزیم کی باہری دیواروں پر دلکش مناظر کو پینٹ کیا ہے جس میں خادم حرم مین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصویر سب سے نمایاں ہے۔ اسکے علاوہ الاحساءسٹی اور اسکے گرد و نواح میں پائے جانےوالے تاریخی مقامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔50 مردو خواتین آرٹسٹوں نے3 روز کی شب و روز محنت کے بعد میوزیم کی دیواروںپر ایسا رنگین آرٹ بنایا ہے کہ ہر گزرنے والے کی توجہ کا مرکز بن گیا۔” عیون ھجر “نامی تنظیم کے نوجوان آرٹسٹوں کا کہنا ہے کہ میوزیم کی دیواروں کو پینٹ اور انہیں نقش و نگار میں تبدیل کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سعودی شہریوں کے ساتھ دیگر شہروں اور ممالک سے آنے والے افراد سیاحت کے دوران شہر کے اس حصے سے لطف اندوز ہوں اور انہیں علم ہو کہ الاحساءقدیم روایات اور ثقافت کا شہر ہے۔
 

شیئر: