Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین رات کے وقت ملازمت کرسکتی ہیں؟

دمام ۔۔۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے خواتین کے لئے روزگار کا ماحول بہتر بنانے کیلئے سابقہ 10قراردادیں کالعدم کردیں۔وزارت محنت نے شام 6بجے سے صبح 6بجے تک رات کے وقت خواتین کو ملازمت کی اجازت دیدی۔ وزارت نے 7صورتوں میں رات کے وقت خواتین کو روزگار پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔اگر ملازمت کا تعلق فلاحی امور سے ہو تو ایسی صورت میں خواتین رات کے وقت بھی کام کرسکیں گی۔ رمضان المبارک اور مختلف معروف موسموں میں بھی رات کے وقت ملازمت کی مجاز ہونگی۔ بلدیاتی کونسلوں کے دائرے میں آنے والے اداروں ، ایمرجنسی وارڈز، کلیدی عہدوں اور ایسی اسامیوںپر بھی کام کرسکیں گی جن میں رات کے وقت کام کرنا ضروری مانا جاتا ہے۔
 
 

شیئر: