بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کاجول نے کہاہے کہ اسٹار اور شہرت دو نوں میں فرق ہے۔ہندوستانی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کاجول نے کہا کہ ایسے کئی افراد انڈسٹری میں موجود ہیں جو شہرت تو رکھتے ہیں مگر وہ اسٹارز نہیں ہیں۔اس لئے دونوں لفظوں اسٹار اور شہرت کوعلیحدہ رکھاجائے ۔آج کے دور میں شہرت کے حامل ہونے اوراسٹار ہونے میں فرق آگیاہے۔