Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمیشہ دل کی سنتا ہوں،عامر خان

بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے میں ہمیشہ اپنے دل کی سنتا ہوں۔یہ بات عامر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دل کی سن کر میں ایسی فلم میں کام کرتا ہوں جو مجھے متاثر کرے اور آگے بڑھنے میں مدد کرے۔ میری فلمیں مارکیٹ کے اعتبار سے بہت ہی زیادہ مختلف ہوتی ہیں لیکن جب عوام کی جانب سے فلم کو پسند کیا جاتا ہے تو مجھے کافی اعتماد ملتا ہے۔ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے خود کو بالی وڈ کا طالبعلم قرادیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دیکھنے کی خواہش رکھتاہوں۔

 

شیئر: