Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی اور یوگی نے ملک اور ریاست کیلئے کچھ نہیں کیا، اکھلیش

    لکھنؤ- - - -  -سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ یوگی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ملک اور ریاست کی ترقی کے لیے آج تک کچھ بھی نہیںکیا۔ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے ساڑھے چار برس کے بعد مودی نے بے روزگاری ختم کرنے کے لیے جو فارمولہ بتایا اس سے نوجوانوں کو پکوڑا تلنے کے علاوہ کوئی اور راہ نظر نہیں آرہی ہے۔ انھوں نے کہا اب یہ ملک نیا وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہے ان سے جو سوال کیا گیا کہ نیا وزیراعظم کون ہوگا تو جواب دیا کہ پارلیمانی الیکشن کے بعد اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔ اکھلیش نے کہا کہ جس طرح مودی اور یوگی نے کسانوں کو دھوکا دیا ہے اس کا جواب انھیں جلد مل جائے گا۔ حیرت کی بات ہے کہ عوام کی گاڑھی کمائی کا پیسہ کمبھ میلے پر خرچ کیا جارہاہے۔ مذہبی امور کے لیے پورا خزانہ خالی ہوجانے کےدہانے پر پہنچ چکا ہے۔ سخت سردی اور دھندکے موسم میں عوام میں نہ تو لحاف کمبل تقسیم کئے گئے اور نہ ہی بے سہارا افراد اور بے گھر مزدوروں کے لیے شہروں میں الاؤ جلائے گئے ، اور نہ ہی ان کے لیے پناہ گاہیں تیار کی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - - -وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ایک ماہ میں آتشزدگی کا دوسرا واقعہ

شیئر: