Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کی رکن اسمبلی سادھناسنگھ کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے مقرر

    مردآباد۔۔۔۔۔بہوجن سماج پارٹی کے سابق رکن اسمبلی نے بی جے پی رکن اسمبلی سادھنا سنگھ کا سر قلم کرکے لانیوالے کو 50لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ۔ انتخابات سے قبل آنے والے ان کے اس بیان سے سیاسی میدان میں کھلبلی مچ گئی۔ واضح ہو کہ بی جے پی کی رکن اسمبلی سادھنا سنگھ نے سماج وادی اور بہوجن سماج پارٹی میں اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کیخلاف غیرمہذب زبان استعمال کی تھی۔انہوں نے مایاوتی کی کردار کشی کرتے ہوئے انہیں مخنث سے تعبیر کیا اور کہا تھا کہ اقتدار کے حصول کی خاطر انہوں نے وقار کوداؤ پر لگا دیا۔بہوجن سماج پارٹی کے رکن اسمبلی وجے یادو نے اپنی رہائش پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سادھنا سنگھ کیخلاف یہ بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی سپریمو کیخلاف غیر مہذب الفاظ کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی 48گھنٹے کے اندر بہن جی اور ملک کی خواتین سے معافی مانگیں ورنہ ان کا سر قلم کرکے لانے والے کو 50لاکھ روپے انعام دوں گا۔
مزید پڑھیں:-  - - -  -یوگی سرکار میں سادھوؤں کے ’’اچھے دن‘‘

شیئر: