Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں سے کوہستانی سلسلہ آزاد کرالیا گیا

ریاض ۔۔۔ یمن کی سرکاری افواج نے صعدہ میں کوہستانی سلسلہ حوثیوں سے آزاد کرالیا۔ گھمسان کے معرکوں کے بعد متعدد پہاڑاور ایسے کوہستانی ٹھکانے حوثیوں سے چھین لئے گئے جن پر وہ قبضہ جمائے ہوئے تھے۔ فوجی عہدیدار نے یمن کے خبررساں ادارے سبا کو بتایا کہ سرکاری افواج نے ”رشاحہ“ کوہستانی سلسلے پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا۔ فوجی آپریشن پیر کو صبح سویرے شروع کیا گیا تھا۔ حوثی فوجی سازوسامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
 

شیئر: