محمد بن سلمان سے سنگاپور کے نائب وزیراعظم کی ملاقات
ریاض ۔۔۔ سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض کے ان کے دفتر میں سنگاپور کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی عرب اور سنگاپور کے باہمی تعلقات ، مختلف شعبوں خصوصاً اقتصادی شعبوں میں فریقین کے درمیان تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیا۔ سنگاپور کی حکومت سعودی وژن 2030کے منصوبوں اور پروگراموں میں شرکت کی خواہشمند ہے اس حوالے سے اسکی اسکیموں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وزرائے تجارت و معدنیات و تعلیم بھی موجود تھے۔