Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: بارش کے بعد مطلع صاف، موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 2 روز بارش اور اس کے نتیجے میں بڑھنے والی سردی کے بعد آج شہر کا مطلع صاف ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ 9 بجے کے بعد سے شہر میں دھوپ بھی نکل آئی ہے جس سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع صاف رہے گا اور دن بھر 5 سے 15 ناٹیکل میل کی رفتار سے شمال مغربی اور مغربی ہوائیں چلتی رہیں گی۔ علاوہ ازیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

شیئر: