Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو اسپتال پہنچا دیا گیا

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے بعد آج انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کا معائنہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال میں نواز شریف کے ٹیسٹ کیلئے مشینیں تیار کر لی گئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعظم کی اسپتال آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایمرجنسی وارڈز کے داخلی راستوں پر پولیس تعینات ہے جبکہ مریضوں کے لواحقین کو وارڈ سے نکال دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے ایک ٹویٹر بیان میں کہا تھا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں اور انہیں کل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا جارہا ہے لیکن مجھے اور فیملی کو اس حوالے سے آگاہ تک نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: