دہلی: انڈیا گیٹ پر بم کی اطلاع سےلوگوں میں کھلبلی مچ گئی
نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی کے انڈیا گیٹ پر بم رکھنے کی اطلاع ملنے پر پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔اطلاع ملتے ہی پی سی آر وین، مقامی پولیس ، بم ڈسپوزل اسکواڈ ، ڈاگ اسکواڈ سمیت بڑی تعداد میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ کرعلاقے کا محاصرہ کرلیا۔ٹیم پورے علاقے کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور وہاں موجود افراد کی تلاشی لی تاہم کوئی شئی برآمد نہیں ہوئی۔پولیس نے آنند پروت کے رہنے والے ایک شخص کو موبائل نمبر کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ نشے کی حالت میں اس نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے کال کی تھی۔ڈی ایس پی مدھر ومر نے اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کال دہلی کے نمبر سے کی گئی تھی جو افواہ ثابت ہوئی۔