ویرات کوہلی کی ایک ہی سال میں ایوارڈز کی ہیٹ ٹرک
دبئی:ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی سال میں آئی سی سی کے تینوں ایوارڈز اپنے نام کئے ہیں۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ویرات کوہلی کو کرکٹر آف دی ایئر کے طور پر سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی دی گئی جبکہ ہندوستانی کپتان ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں بھی سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے ۔ اس طرح وہ ان ایوارڈز کی ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ۔ویرات کوہلی نے مسلسل تیسری مرتبہ آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 2018ء کے دوران ویرات کوہلی نے 13 ٹیسٹ میچز میں 5 سنچریوں کی بدولت 55.08 کی اوسط سے ایک ہزار 322 رنز بنائے۔ انہوں نے 14 ایک روزہ میچز میں 6 سنچریوں کی مدد سے 133.55 کی اوسط سے ایک ہزار 202 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی اس وقت آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں بھی نمبر ون کھلاڑی ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں