Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ بیٹ کو ہاتھ تک نہیں لگاوں گا، ویرات کوہلی

سڈنی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کے بعد منظر نامے سے غائب ہونے اور کرکٹ بیٹ کو ہاتھ نہ لگانے کا اعلان کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کیریئر کے خاتمے پر کسی بھی حیثیت سے کرکٹ کے ساتھ وابستگی نہیں رکھوں گا اور اس سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا ارادہ ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ واضح کیا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی پی ایل سمیت کسی بھی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ نہیں لیں گے اور ریٹائر منٹ کا مطلب کرکٹ کیریئر کا مکمل اختتام ہوگا، دوبارہ بیٹ نہیں اٹھائیں گے اور کرکٹ کے منظر نامے سے با لکل غائب ہو جائیں گے۔ ویرات کوہلی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے بہترین بیٹسمین ہیں۔ ہندوستانی کپتان کے مطابق مستقبل کے بارے میں کوئی حتمی بات کرنا مشکل ہے لیکن وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ باقی ہر قسم کی کرکٹ بھی چھوڑ دیں گے اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلنے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ میں نے پچھلے 5 برسوں میں بہت کرکٹ کھیل لی ہے اور اب ایسی کوئی خواہش باقی نہیں کہ قومی ٹیم کی نمائندگی چھوڑنے کے بعد بھی کھیل سے وابستہ رہوں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: