عوام کومجلسی قیادت پر بھرپور اعتماد ، ڈاکٹر سید علی محمود،شمیم کوثر ، سید خواجہ وقار الدین کا خطاب
جدہ ( امین انصاری ) جدہ میں مقیم محبان مجلس اتحا دالمسلمین کے سربراہ ڈاکٹر سید علی محمود کی زیرصدارت ریاست تلنگانہ کے حالیہ اسمبلی انتخاباتی مہم میں حصہ لینے کے لئے جدہ سے جانے والے مجلسی کارکن ندیم عبدالباسط کے اعزاز میں تہنیتی تقریب محمد حبیب (بلیک بیلٹ) کے گھر پر منعقد ہوئی ۔ محمد لیاقت علی خان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ مصطفی وقار الدین نے قرات اور سید محی الدین قادری نے نعت کی سعادت حاصل کی ۔ ڈاکٹر سید علی محمود نے کہا کہ ندیم عبدالباسط نے ریاستی انتخابات س 2 ماہ قبل جدہ سے حیدرآباد دکن پہنچے اور انتخابی مہم میں حصہ لیکر مجلس سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا ۔ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ندیم کی نہ صرف ستائش کی بلکہ انہیں پولنگ اور کاونٹنگ ایجنٹ بھی بنایا ۔ صدر جلسہ نے کہا کہ مجلسی قیادت پر عوام کو بھرپور اعتماد ہے ۔انہوں نے اس موقع پر منور خان کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کیلئے جدہ سے حیدرآباد کا دورہ کیا ۔ندیم عبدالباسط نے کہا کہ پیدل دوروں میں مجھے معلوم ہوا کہ لوگوں کے دلوں میں مجلس سے کتنی محبت اور اعتماد ہے ۔لوگ مجلسی ایم ایل اے ان اور کی کارکردگیوں سے بے حد خوش ہیں یہی وجہ ہے کہ مجلس نے بھاری اکثریت سے دوبارہ کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے صدر مجلس اور قائد مجلس اکبر الدین اویسی کی شب وروز کی محنت اور قوم کیلئے مخلص خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ رات دن یہ قائدین قوم کی فلاح بہبود کیلئے فکر مند رہتے ہیں ۔ اس موقع پر شمیم کوثر ، سید خواجہ وقار الدین محمد حبیب اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ندیم عبدالباسط کو تہنیت پیش کی ۔