Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیل میں رنگا رنگ فیملی پروگرام

بچوں نے علامہ اقبال کی نظم " شہد کی مکھی" پر پرفارمنس دی، خواتین نے اسٹالز لگائے، اسٹیج ڈرامہ پیش کیا، کوئز پروگرام اور تقاریر
الاحساء ( ثناء بشیر ) منطقہ شرقیہ کے صنعتی شہر الجبیل میں رائیس کلب کی جانب سے فیملی انٹرٹینمنٹ سے بھرپور تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مردو خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، رنگا رنگ فیملی پروگرام میں تفریح کا خوب اہتمام کیا گیا تھا بچوں نے جہاں جھولے جھول کر مستی کی وہیں ٹیبلو بھی پیش کیے اور اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ۔ علامہ اقبال کی نظم " شہد کی مکھی " پر پرفارمنس بھی دی، خواتین کے لئے مختلف ا سٹالز لگائے گئے تھے جن پر خواتین نے بھرپور دلچسپی لی اس کے علاوہ کھانے پینے کے ا سٹالز نے بھی خوب رنگ جمایا اور آنے والے لوگوں نے مزیدار کھانوں سے لطف اٹھایا۔ خواتین کی جانب سے ایک اسٹیج ڈارمے " ساس بھی کبھی بہو تھی " کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ ماہا کامران نے تقریب میں سجاوٹ ، ربیا سلمان نے بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے مقابلہ کروایا اور رائزکلب کی صدر رابعہ میر نے انعامات تقسیم کئے۔ اسٹالز کی انچارج مدیحہ کاشف تھیں ۔ مہمانِ خصوصی ماہرِ امراضِ نسواں ڈاکٹر رضوانہ کی تقریر کے اختتام پر سوال جواب کا مفید سلسلہ کافی دیر جاری رہا۔ایونٹ میں شرکاء خواتین کی جانب سے تقاریر کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ حفصہ نے اسلامی معلومات پر مبنی تقریر کی جبکہ دیگر خواتین کی جانب سے کہا گیا کہ ایونٹ ہمیشہ یاد رہے گا جبیل میں یہ اپنی طرز کا پہلا ایونٹ ہے ۔ ایونٹ میں خواتین کے لئے کوئز پروگرام بھی رکھا گیا تھا جس میں انہیں بیش قیمت انعامات سے نوازا گیا تقریب کی میزبانی کے فرائض لینا خان نے ادا کئے اور کہا کہ منطقہ شرقیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جنہوں نے ہمیشہ پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے الجبیل میں آئندہ بھی اچھے پروگرام کروائے جائیں گے ایونٹ میں تلاوت کلام پاک کی سعادت بشری ارسلان نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ریحانہ ریاض نے پڑھی مردوں کی جانب نہایت مفید معلوماتی پروگرم کرایا گیا آرگنائزر طاہر خان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی ہم اس نوعیت پروگرام کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ تلاوت حافظ عبداللہ نے کی۔نعت ارسلا ن خان نے پڑھی۔کامران خالد نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے سلمان طارق نے منفرد انداز اپناتے ہوئے موبائل اپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے کوئز کروایا جس کوحاضرین نے بہت سراہا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اسامہ ماہرِ امراضِ قلب نے معلوماتی تقریر کی آخر میں سوال جواب کا سلسلہ بھی رکھا گیا تھا۔کاشف بخاری نے ہوم سیفٹی کے عنوان سے سیشن دیاجس کا مرکزی خیال گھر میں بچوں کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا تھا۔کامران خالد نے موسی و ہارون کی ہجرت بنی اسرائیل کے تاریخی مقامات سے لوگوں کو آگاہ کیا۔۔اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے درمیان اسکیچینگ کا مقابلہ بھی ہوا جس کے جج متعدد بار مقابلوں میں پہلا انعام لینے والے ارسلان خان تھے بچوں کو اسناد دی گئیں۔ تصویر کشی پر فیصل عمران نے معلومات فراہم کیں ۔
 

شیئر: