جنوبی جدہ میں 10 گاڑیوں میں آتشزنی
جدہ۔۔۔ محکمہ شہری دفاع جدہ نے امیر عبدالمجید محلے میں 10 گاڑیوں میں آگ لگانے کے واقعہ کی تحقیقات کا معاملہ پولیس کے حوالے کردیا۔ محکمہ کے ترجمان کرنل سعید فرحان نے بتایا کہ گاڑیوں میں آگ لگانے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں کو آتشزنی کے حوالے سے شواہد نہیں مل سکے۔ اسی وجہ سے معاملہ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔