Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نکمے لوگ ملازمت کے حقدار نہیں، المنیع

ریاض ۔۔۔ مشیر ایوان شاہی و رکن سربرآوردہ علماءبورڈ شیخ عبداللہ المنیع نے کہا ہے کہ ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپروائی برتنے والوں سے خیر کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔ یہ لوگ اس لائق نہیں کہ ایسے ملک میں زندگی گزاریں جس کےلئے یہ مفید نہ ہوں۔انہوں نے لاپروائی اور کوتاہی برتنے والے کارکنان سے کہا کہ وہ اللہ سے ڈریں، ڈیوٹی میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ اپنی ذات، اپنے اہل خانہ اور اپنے وطن کی خدمت موثر شکل میں انجام دیں۔ وہ سعودی چینل ون پر فتاوی پروگرام کے دوران ایک نوجوان کے استفسار کا جواب دے رہے تھے۔ سائل نے دریافت کیا تھا کہ ڈیوٹی دینے میں چوں چرا کرنے والے اور لاپروائی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ المنیع نے کہا کہ انسان کو خدا ترس ہونا اور رہنا چاہئے۔ اللہ کو طاقتور مومن کمزور مومن سے زیادہ عزیز و محبوب ہے۔
 

شیئر: