Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: عماد پور تھانے پر مشتعل ہجوم کا حملہ، گاڑی نذرآتش

آرا۔۔۔کیتھوی گاؤں کے قریب نوجوان کی موٹر سائیکل پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ کے بعد روہتاس پولیس کے اہلکار بھوجپور کی جانب بھاگنے کی کوشش کی اسی دوران گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیاتاہم  پولیس اہلکار عماد پور تھانہ پہنچ گئے اور گاڑی وہیں کھڑی کرکے فرار ہوگئے۔مشتعل ہجوم تعاقب کرتے ہوئے  عماد پور تھانہ پہنچ گئے اور وہاں کھڑی گاڑی نذر آتش کردی ۔پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے ہجوم کو منتشر کردیا۔اطلاع ملنے پر پیرو کے ایس ڈی پی او ریشو کرشنا اور انسپکٹر دھننجے ،بھوجپور کے ایس پی آدتیہ کمار جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کیخلاف رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- -  - - - -ہر اتوار کو 10پودے لگانے والی 6سالہ ایہادکشت

شیئر: