Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی بھی لیڈر ملک سے بڑا نہیں ہوسکتا، اسد اویسی

    حیدرآباد- -  - - -مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ  بی جے پی اور آر ایس ایس سمجھتے ہیں کہ اس ملک میں ایک ہی شخصیت ہے جو ملک سے بڑی ہے۔ صدر مجلس نے کہا  کہ  میری  پہچان ہو یا مودی یا راہول گاندھی کی ، وہ اس ملک کی بدولت  ہے۔ ہم لوگ کبھی بھی دیش سے بڑے نہیں ہوسکتے۔  بی جے پی یہ سمجھتی ہے کہ مودی کی شخصیت ملک سے بڑی ہے  ایسی سوچ فسطائیت  ہے۔  اسد اویسی نے کہا کہ  ہندوستان کو غیر بی جے پی  اور غیر کانگریسی وزیراعظم کی ضرورت ہے  ۔ ملک میں کئی ممتاز قائدین موجود ہیں جن کا بی جے پی اور کانگریس سے کوئی تعلق نہیں وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔  اسد اویسی نے کہا کہ عوام جو ش سے نہیں ہوش سے کام لیتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ صدر مجلس نے کہا کہ تلنگانہ  میں مجلس نے کے سی  آر کی حمایت کی تو بی جے پی اور کانگریس شکست سے دوچار ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -اکبر ہتک عزت معاملے میں پریا رمانی کو سمن جاری کرنے کا فیصلہ محفوظ

شیئر: