Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی مزید مہنگی‘ صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ کا بوجھ

اسلام آباد:  نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد بجلی صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کے بعد نیپرا نے 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -نادرا کے دفتر سے 1800 شناختی کارڈ چوری
 

شیئر: