Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا حائل میں یوتھ کنونشن

مدینہ، جدہ، ریاض، دمام، الخبر، الجبیل، القصیم ، المجمعہ، حائل اور حفرالباطن سے نوجوانوں شریک ہوئے 
ریاض( ذکاءاللہ محسن )پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ملک اظہر بھارہ نے حائل میں یوتھ کنونشن منعقد کیا جس میں مدینہ منورہ، جدہ ، ریاض، دمام، الخبر، الجبیل، الجوف، القصیم ، المجمعہ، حائل اور حفر الباطن سے سیکڑ وں کی تعداد میں نوجوانوں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔کنونشن میں سینیئرمسلم لیگی رہنما ملک محی الدین، صدر یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ یعقوب، ملک جی ایم اعوان جنرل سیکریٹری نے شرکت کی۔ ملک محی الدین نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ملک میں امن قائم ہوا ۔ راجہ یعقوب نے کہا کہ یوتھ ونگ سعودی عرب کے نوجوان ہر صورت میں متحد ہیں ۔ ملک جی ایم اعوان نے کہا کہ یوتھ ونگ پاکستانی کمیونٹی کےلئے دن رات کام کررہا ہے۔ راجہ ارشد محمود صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب خرم عباسی صدر ریاض ریجن یوتھ ونگ،اجمل منہاس چیف کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ،ملک حسنین نائب صدر ریاض،ارسلان ڈار صدر حفر الباطن یوتھ ونگ،محمد کلیم جنرل سیکریٹری ریاض کی طرف سے ملک اظہر بھارہ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔نظامت کے فرائض ملک جی ایم نے سرانجام دئیے۔ آخر میں مسلم ن یوتھ ونگ کی جانب سے ملک غلام محی الدین اعوان اور ملک اظہر بھارہ کو اعزازی شیلڈ سے نواز گیا۔

شیئر: