Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگنا ر جھوٹ بولنے سے بھی باز نہ آئیں

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم”مانیکارنیکا: کوئین آف جھانسی“کی تشہیر کے لئے جھوٹ بولنے سے بھی باز نہ آئیں۔چندروز قبل ہندوستانی میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ ہندوستانی راجپوت تنظیم کرنی سینا نے کنگنا رناوت کی فلم”مانیکارنیکا: کوئین آف جھانسی“ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میں رانی لکشمی بائی کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے جس پر کنگنا رناوت نے انہیں دھمکاتے ہوئے کہاتھا کہ وہ خود کوہراساں کرنے اور فلم پر اعتراض اٹھانے والے تمام افراد کو برباد کردیں گی۔ کنگنا کے بیان کے بعد کرنی سینا کا موقف سامنے آیا تھا کہ انہوں نے فلم کنگنا کو کوئی دھمکی دی ہی نہیں۔ کرنی سینا کے ترجمان ڈاکٹر ہیمانشو نے اس بات سے بالکل انکار کیا ہے کہ انہوں نے فلم کی مخالفت کرتے ہوئے کنگنا کو کسی قسم کی کوئی دھمکی دی البتہ کنگنا کے تباہ کرنے والے بیان کے بعد کرنی سینا ان سے ناراض ضرور ہوگئی ہے۔ اس صورتحال سے یہ سوال کھڑا ہوتا ہے کہ کہیں کنگنا نے کرنی سینا کا نام اپنی فلم کی شہرت کیلئے تو استعمال نہیں کیا۔ کرنی سینا کے ترجمان نے کہا کہ ہم فلم”منانیکارنیکا“کے مخالف نہیں، تاہم کئی لوگ اپنے فائدے کے لئے کرنی سینا کے نام کا استعمال کرتے ہیں۔
 

شیئر: