Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کی اسامیوں پر غیر ملکیوں کی تقرری پر انٹرنیشنل اسکولوں کو انتباہ

    ریاض- - -  -- ریاض ریجن میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل حمد الوہیبی نے خبردار کیا ہے کہ سعودیوں کیلئے مخصوص اسامیوں پر غیر ملکیوں کی تقرری کرنے والے انٹرنیشنل اور نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ کوئی بھی انٹرنیشنل یا نجی اسکول انچارج یا اسٹوڈنٹس ویلفیئر کے ذمہ دار یا دفتری اسامیوں پر غیر ملکیوں کی تقرری کا مجاز نہیں رہا۔ تمام اسکولوں کے مالکان اور منتظمین کو اس پابندی سے آگاہ کیا جا چکا ہے جو بھی اس کی پابندی نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ الوہیبی نے تمام انٹرنیشنل اور نجی اسکولوں نیز کمیونٹی اسکولوں اور بین الاقوامی کورس پڑھانے والے اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 2جمادی الثانی 1440ھ سے قبل سعودیوں کیلئے مختص تمام اسامیوں کی تفصیلات روزگار کے قومی گیٹ "نطاقات"پر جاری کر دیں۔ اسکولوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کے متعلقہ ادارے کو اپنے یہاں سعودیوں کیلئے مختص خالی اسامیوں کی فہرستیں پیش کر دیں۔ ریاض میں نجی تعلیمی ادارے کے ڈائریکٹر انس الاحیدب نے بتایا کہ یہ پابندیاں نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں میں ملازمتوں کی سعودائزیشن اور حب الوطنی کے رحجان کو فروغ دینے کی غرض سے لگائی گئی ہیں۔ وزارت تعلیم اس سلسلے میں فروغ افرادی قوت فنڈ سے ربط و ضبط پیدا کئے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -سعودیوں کو مکہ میں سرمایہ کاری کا مشورہ

شیئر: