ریستوران کی چمنی میں 4دن تک پھنسا رہا
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
ریاض۔۔۔ ریاض میں شہری دفاع کے ترجمان محمد الحمادی نے بتایا کہ ایک ریستوران کی چمنی میں ایک شخص 4روز سے پھنسا ہوا تھا۔ چمنی 13میٹر اونچی تھی۔ ریستوران بند کردیا گیا تھا۔ شہری دفاع کے اہلکارو ںنے چمنی کاٹ کر پھنسے ہوئے شخص کو باہر نکالا۔ وہ 4دن تک پھنسے رہنے کے باعث ہوش و حواس کھو بیٹھا تھا۔ نکالتے ہی اسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔