Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نینسی پلوسی حقیقت سننا نہیں چاہتیں ،ٹرمپ

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اسٹیٹ آف دا یونین خطاب اس لئے منسوخ کیا گیا ہے کیونکہ اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی حقیقت سننا نہیں چاہتیں، وہ سچائی سے خوفزدہ ہیں۔ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس صورتحال میں اسٹیٹ آف دایونین خطاب منسوخ ہونے پر امریکی صدر نے متبادل ڈھونڈ لیا ہے اور وہ جلد عوام کو اس صورتحال سے آگاہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ٹرمپ نے کہاکہ نینسی پلوسی نہیں چاہتی کہ عوام جانیں کہ کیا ہو رہا ہے، وہ سچائی سے خوفزدہ ہیں،جبکہ امریکی عوام حقیقت جاننا چاہتے ہیں اور اس سے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نینسی نے کہا ہے کہ شٹ ڈائون کے خاتمے تک اسٹیٹ آف دا یونین خطاب نہیں ہوسکتا۔ امریکہ میں شٹ ڈائون مارچ تک جاری رہنے کی صورت میں کئی اہم پروگرام ختم کئے جانے کا خدشہ ہے۔

شیئر: