Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل ایرانی تنصیبات پرحملے بند کرے،روس

ماسکو..روس نے شام میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شام میں کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو شام میں اندھا دھند بمباری اور حملے فوری روکنا ہوں گے۔ اسرائیل کے شام میں مسلسل حملے اسرائیل سمیت کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔ اس کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شام کی سرزمین کو مسلح تصادم میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔

شیئر: