’’صرف خوبصورتی پر ووٹ نہیں ملتے‘‘،پرینکا پر بہار کے وزیر کا تبصرہ
پٹنہ۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی کے سرگرم سیاست میں آنے کے اعلان کے بعد اب ملک میں بیان بازیوں کا دور شروع ہوگیا۔ بہار حکومت کے وزیر ونود نارائن جھا نے پرینکا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ خوبصورت چہروں کی بنیاد پر حاصل نہیں کئے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ پرینکا رابرٹ واڈرا کی اہلیہ ہیں جو زمین گھوٹالے اور بدعنوانی کے جرائم میں ملوث ہیں۔پرینکا بیشک خوبصورت ہیں مگر سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں رہا۔بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سوشیل مودی نے کہا کہ یہ فیصلہ یوپی میں ایس پی ، بی ایس پی کو دھمکانے کیلئے کانگریس نے کیا ہے کیونکہ انہوں نے کانگریس پارٹی کو اتحاد سے علیحدہ کررکھا ہے۔