Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کا10 فیصد ریزرویشن پرپابندی سے انکار،حکومت سے جواب طلب

نئی دہلی'۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں جنرل طبقہ کے اقتصادی طور پر کمزور افرادکو 10 فیصد ریزرویشن دیئے جانے کے فیصلے  پر پابندی لگانے سے انکارکردیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ نے ریزرویشن کو چیلنج دینے والی غیر سرکاری تنظیم (این جی او)’یوتھ فار اکوالیٹی‘ کی درخواست پرسماعت کےدوران کہا کہ اس مسئلے پر تحقیقات کی جائیگی عدالت نے مرکزی حکومت سے استفسار کیا کہ کس بنیاد پر جنرل طبقہ کے افرادکو 10 فیصد ریزرویشن دیا گیا۔عدالت نےمرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ4 ہفتے کے اندر جواب طلب کیا۔درخواست میں 103ویں آئینی ترمیمی ایکٹ 2019 کو چیلنج کیا جس کے تحت سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں عام زمرے کے کمزور لوگوں کو 10فیصد ریزرویشندینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -بیلٹ پیپرسے الیکشن کرانا ممکن نہیں،الیکشن کمیشن

شیئر: