Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے ملازمین کےبچے اب 33سال تک مفت سفر کرسکیں گے؟

نئی دہلی۔۔۔لوک سبھا انتخابات سے قبل مودی حکومت نے ریلوے ملازمین کو ایک اور بڑا تحفہ دیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے اپنے ملازمین کے2بچوں کو 33 سال کی عمر تک مفت سفرکا پاس جاری کریگا۔ پہلے یہ سہولت  21 سال کی عمر تک کے بچوں کیلئے تھی۔ وزیر ریل پیوش گوئل نے آل انڈیا ریلوے فیڈریشن کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس تجویز کی منظوری دی۔ وزیر ریلوے کی جانب سے تمام ریلوے ڈویژن کے منیجرز کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ریلوے کے ملازمین طویل عرصے سے یہ مطالبہ کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بچے 20 یا 21 سال کی عمر کے بعد ہی زیادہ سفر کرتے ہیں۔ وہ دوسری ریاستوں یا شہروں میں پڑھائی کے بعد امتحان دینے یا پھردیگر کورس کے لئے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے ریلوے ملازمین نے بچوں کوٹرین کے سفرمیں دی جانے والی مقررہ مدت کی حد میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس  کے تحت ملازم کے بیٹے اور بیٹی دونوں ہی شامل ہیں تاہم بیٹی شادی ہوتے ہی مفت سفر کی سہولت سے محروم ہو جائیگی۔ بیٹے کی شادی کے بعد یعنی 33 سال کی عمر تک سفر کر سکیں گے بشرطیکہ وہ خود پر منحصر نہ ہوں۔
مزید پڑھیں:- -  - - -نجی اسپتال اب مریضوں کے ساتھ من مانی نہیں کرسکیں گے؟

شیئر: