Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت : آج سے آندھی اور بارش کا امکان

عرعر۔۔۔ محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج ہفتے سے آئندہ منگل تک سعودی عرب کے 3علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی۔ ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے کہاکہ بارش کی شروعات آج ہفتے سے ہوگی اور درمیانے ہفتے تک نقطہ عروج کو پہنچ جائیگی۔شدید بارش کا سلسلہ تبوک، مدینہ منورہ، الجوف اور حدود شمالیہ میں رہیگا ۔ الجہنی کا یہ بھی کہناہے کہ حائل،قصیم ، مکہ مکرمہ، شمالی ریاض اور الشرقیہ بھی شدید بارش کی زد میں ہونگے۔محکمہ موسمیات نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں توجہ دلائی کہ عرعر شہر، طریف اور رفحاءکمشنریوں میں آندھی آئیگی جبکہ درمیانے درجے سے لیکر موسلا دھار تک بارش بھی ہوگی۔بارش سے حدود شمالیہ کے علاقے متاثر ہونگے۔ عسیر خصوصاً ابہا، خمیس مشیط، النماص، محایل، باحہ میں بلجرشی بارش کی زد میں ہونگے۔

شیئر: