Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینڈائل فیلکوا اور سرفراز احمد کی ملاقات میں معذرت قبول

 
جوہانسبرگ:دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے آل راونڈر اینڈائل فلیکوا کو سرفراز احمد کی جانب سے جملہ بازی کا معاملہ رفع دفع ہو چکا ہے۔دونوں کرکٹرز نے ون آن ون ملاقات کرکے اسے نظر انداز کر دیا ۔قومی کپتان کی جانب سے کی گئی معذرت اور جنوبی افریقن عوام سے بھی معافی مانگ لینے سے بڑاپن مانا جا رہا ہے ۔ اس معذرت کو مدنظر رکھتے ہوئے پروٹیز کرکٹر فیلکوانے بھی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائی ہے۔ میچ کے دوران خود جملہ کس نے پر کپتان سرفراز احمد کو معاف کرتے ہوئے اسے عام بات قرار دیا ہے۔سرفراز احمد نے امید ظاہر کی کہ جنوبی افریقن عوام بھی انہیں معاف کردیں گے۔ پروٹیز قائد فاف ڈوپلیسس سرفراز احمد کے معاملے پر پہلے ہی درگزر کر چکے ہیں۔ دوسرے ون ڈے کے بعد دنیا ئے کرکٹ میں" ہلچل" مچ گئی تھی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اس واقعہ پر حتمی رپورٹ آناباقی ہے ، جس کے بعد ظاہر ہو گا کہ فیصلہ تعصب کی چادر اوڑھ کر کیا گیا ہے یا اسے ایک طرف رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو دونوں کاتعلق ہندوستان سے ہے ۔ ہندوستان وہ واحد ملک ہے جو کسی صورت میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے نہیں دینا چاہتا اور ہر راستے میں روڑے اٹکانے کی کوشش کرتا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: