Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#روحی_بانو

ماضی کی مقبول اداکارہ روحی بانو انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی وفات کی خبر پر ٹویٹر صارفین نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعا گو نظر آئے۔
سیدہ بشری عامر نے لکھا : ‏بہت افسوسناک خبر ہے، روحی بانو نہ صرف بہترین اداکارہ تھیں بلکہ ایک بہترین شخصیت کی مالکہ تھیں۔ انہوں نے زندگی کو بہت نزدیک سے محسوس بھی کیا اور زندگی نے ان کو بڑے درد والم سے آشنا بھی کرایا۔ تمام تکالیف سے آج رخصت لے گئیں۔ اللہ پاک مغفرت فرماۓ آمین ۔
ایس خان نے ٹویٹ کیا : ‏‎روحی بانو کو بے حس معاشرے سے نجات مل گئی۔ فن اور شخصیت کے اعتراف کے لیئے مرنا ضروری ہے۔ ہم کتنی بے دردی اور آسانی سے کسی کے لیئے ماضی کے فنکار،ماضی کی اداکارہ اور ماضی کے معروف فنکار و شاعر جیسے الفاظ استعمال کر دیتے ہیں۔
حیات خٹک نے لکھا : ‏اداکارہ روحی بانو انتقال کر گئیں۔انہوں نےڈراموں کیساتھ فلموں میں بھی لاجواب اداکاری کی۔ہنس مکھ اداکارہ بیٹےکے قتل کے بعد اپنے ہوش و ہواس کھو بیٹھیں،کئی برس تک فاونٹین ہاوس میں زیر علاج رہیں۔انکاوہ گھر جہاں کبھی رونقیں ہوتی تھیں وہاں انکی بیماری کے بعد وہ رونقیں ختم ہو گئیں۔ 
نازیہ عدنان نے کہا : ‏اناللہ وانا الیہ راجعون ۔ ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ روحی بانو آج جسمانی طور پر بھی دنیا سےرخصت ہو گٸیں بیٹے کی موت کے بعد اپنے ہوش تو وہ بہت پہلے کھو بیٹھی تھیں خدا کسی ماں کو وہ زخم نہ دے جو وہ سہ گٸیں اللہ انکی بخشش فرما کر درجات بلند کرے آمین۔
ٹیم علیم خان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : ‏سنئیر وزیر عبدالعلیم خان کامعروف اداکارہ روحی بانو کی وفات پرانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار۔ روحی بانو کی اداکاری کے شعبہ میں ملک کیلیےبےپناہ خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کرن کہانی،زرد گلاب،دروازہ اور دیگر بے شمار سپر ہٹ ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے ۔اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے۔
امبرین احمد نے لکھا : ‏اداکارہ روحی بانو شیزوفرینیا کی مریضہ تھیں لیکن اپناکام خوب انداز سے کرتی تھیں اس بیماری میں شدت اسوقت آئی جب بیٹاقتل ہوا۔ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب ان سےرشتہ داروں سمیت سب جاننےوالوں نےمنہ موڑ لیاتو بشری انصاری کی بہن اسماء عباس نےانکا ہاتھ تھاما اور کئی برس تک دیکھ بھال کی۔ 
قاسم رضا علی کا کہنا ہے : ‏انا لله وانا الہ راجعون
روحی بانو کس کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں
زندگی میں کسی نے پوچھنے کی زحمت نہ کی
اور اب ۔۔بے مہری ِ عالم کایہ بھی توصلہ ہوتاہے
مر گئے ہم تو زمانے نے بہت یاد کیا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں