عالمی یوم تعلیم کے موقع پر ٹویٹر صارفین نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا۔
عبدالعلیم خان نے ٹویٹ کیا : تعلیم مستقبل کا پاسپورٹ ہے ، آنے والا کل اسی کا ہوتا ہے جو آج تعلیم حاصل کرتا ہے۔آئیے ہم سب مل کر تعلیم یافتہ پاکستان کے لیے کام کریں۔
اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : اسلامی جمعیت طلبہ ستر سال سے پاکستان کے اندر تعلیم کی بہتری کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ نے حکومت سے ہمیشہ اس بات کا مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرے تاکہ ہر فرد تک تعلیم کی رسائی ممکن اور آسان ہو۔
عبد الغفار عزیز نے لکھا : اسلام علم سیکھنے اور سکھانے کا دین ہے۔ رسول اكرم صلى الله عليه وسلم معلم انسانیت ہیں ۔ تعلیم انفرادی و قومی ترجیح اوّل بنے گی تو آپ کے حقیقی امتی بھی کہلا سکیں گے اور حقیقی کامیابی بھی حاصل کرسکیں گے۔
عمران علی کا کہنا ہے : انگریزی تعلیم نہیں زبان ہے لہذا اگر کوئی انگریزی بولے تو اسے تعلیم یافتہ مت سمجھیں۔
یاور عباس نے ٹویٹ کیا : دنیا بھر میں آج تعلیم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن ایسی تعلیم کا کیا فائدہ جہاں معصوم بھی درندگی کا شکار ہوتے ہیں۔
خبیب الرحمان نے لکھا : دنیا بھر میں آج تعلیم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آئین پاکستان کی شق 25 اے کے مطابق ریاست 5 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کو مفت اور لازمی معیاری تعلیم فراہم کرنے کی پابند ہے۔
مہر ماہ کا کہنا ہے : تعلیم کی کمی کو اچھی تربیت بڑی خوبصورتی سے ڈھانپ لیتی ہے مگر تربیت کی کمی کے شگاف کو تعلیم کبھی بھی پر نہیں کر سکتی۔
قاسم شہزاد نے ٹویٹ کیا : آج پہلا عالمی یوم تعلیم ہے، مملکت خداداد پاکستان میں تعلیم جیسا بنیادی حق جس طرح برائے فروخت ہے اسکی نذیر برآغیر کے چند ممالک کے علاوہ کم ہی ملتی ہے، اللہ ہمیں تعلیم کی اہمیت کو سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
فرع خان نیازی نے لکھا : علم حاصل کرو مہد سے لحد تک۔