ڈبلیو ڈبلیو ای کی رونڈا راوسی کا ریسلنگ چھوڑنے پر غور
کیلیفورنیا: راوڈی کے نام سے پہچانی جانے والی31سالہ امریکن ویمن ریسلر رونڈا راوسی کا ڈبلیو ڈبلیوای سے ممکنہ اخراج ریسل مینیا میں را ویمنز چیمپیئن شپ کیلئے ایک پیچیدہ معاملہ ثابت ہوسکتا ہے۔ رونڈا راوسی ہمیشہ سے بچوں کی خواہشمند ہیں جس کا اظہار وہ کئی بار کرچکی ہیں اور یہی وجہ ان کے ریسلنگ کیرئیر کو چھوڑنے کا باعث بن سکتی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ریسل مینیا کے مین ایونٹ میں یہ فیصلہ کریں گی جس میں بیکی لنچ اور شیرولیٹ فلیئر رونڈا کے مدمقابل ہوں گی۔ رونڈا ر اگر ریسلنگ رنگ چھوڑتی ہیں تو یہ سوال بھی اہم ہوگا کہ موجودہ را ویمنز چیمپیئن کو شکست دینے کا اعزاز کس کے پاس جائے گا جو اب تک ناقابل شکست رہی ہیںمگر ڈبلیو ڈبلیو ای کیلئے زیادہ بڑا مسئلہ اسٹار پاور مزید کم ہونا ہے۔رومن رینز کے جانے کے دھچکے سے ڈبلیو ڈبلیو ای ابھی تک سنبھل نہیں سکی۔دوسری جانب جان سینا پارٹ ٹائم ریسلر کے کردار میں خوش ہیں اور اپنی زیادہ تر توجہ فلمی کیرئیر کو دے رہے ہیں، جو رائل رمبل میں شرکت کا اعلان تو کرچکے ہیں مگر ڈبلیو ڈبلیو ای کے مطابق ٹخنے کی انجری کے باعث ان کی شرکت مشکوک ہے۔ جان سینا کا فلمی شیڈول بھی اس ایونٹ میں ان کی شرکت کیلئے رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ای کا یہ بھی کہنا ہے کہ رونڈا نے 2021 تک کا معاہدہ کررکھا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں رونڈا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں شرکت کا تجربہ زبردست رہا مگر جو توانائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کیلئے لگاتی ہوں، اتنی خاندان کو نہیں دے پاتی تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای کا کہنا ہے کہ رونڈا راوسی بچہ پیدا کرنے کی خواہشمند ہے یا نہیں، یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ رونڈا نے گزشتہ سال سمر سلم میں را ویمنز چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں