Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز : ریاض میں مدمقابل ہونگے

ریاض:فری اسٹائل کشتی کے ڈبلیو ڈبلیو ای گروپ کا پہلا قافلہ کرا ون جیولزمیں شرکت کےلئے ریاض پہنچ گیا۔یہ مقابلے کنگ سعود یونیورسٹی کے اسٹیڈیم میں جمعہ کو منعقد ہوں گے ۔ اس گروپ میں معروف کھلاڑی جان مائیکل اپنے ساتھیوں کورٹ اینجل ، سیتھرولز ، ڈیفل زیگلر اور بین کاربن کے ہمراہ آئے ہیں ۔اسی دوران جان سینا اور ڈینل برائن نے ذاتی وجودہ کی بناءپرکراون جیولز میںشرکت سے معذرت کر لی ہے۔ منتظمین نے 2دیگر مشہور ریسلر پاپلی ایچلی اور سیما گوڈیلا کو اس ایونٹ میں شرکت کی دعوت دے دی ہے ۔ پاپلی ایچلی، جان سینا اور سیما گوڈیلا، ڈینل برائن کی جگہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے اس میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ  کریں گے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: