ویمنز بگ بیش لیگ:سڈنی سکسرز اعزاز کا دفاع کریگی
سڈنی: ویمنز بگ بیش لیگ کی چیمپیئن سڈنی سکسرز برزبن ہیٹ کے خلاف اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے میدان میں اترے گی۔ ویمنز بگ بیش لیگ کا فائنل بھی سڈنی سکسرز کے ہوم گراونڈ پر کھیلا جائے گا تاہم برزبن ہیٹ بھی لیگ میں اپنے پہلے ٹائٹل کے حصول کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔سڈنی سکسرز نے میلبورن رینی گیڈز کو ڈرامائی مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے کر چوتھی مرتبہ لیگ کا فائنل کوالیفائی کیا ۔ سڈنی سکسرز کی آل راونڈر کپتان ایلسی پیری نے اس میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد3وکٹیں اور پھر سپر اوور میںچھکا لگا کر ٹیم کوکامیابی بھی دلائی۔ دوسری جانب برزبن ہیٹ نے بھی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈنی تھنڈر کو 4رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔برزبن ہیٹ نے140/7 رنز بنائے اور پھر سڈنی تھنڈر کو 136/7رنز تک محدود رکھنے میں کامیاب رہی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں