لکھنو ۔۔۔ پرینکا گاندھی کے نام سے ایک طرف بی جے پی یہ پروپیگنڈا کرتی پھر رہی ہے کہ ان کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ تو دوسری جانب اس کا ہر لیڈر اپنی تقریروں میں صرف پرینکا گاندھی کا ذکر کرتا نظر آرہا ہے۔ جمعہ کو بنارس میں جب بی جے پی کے ریاستی صدر سدھارناتھ پانڈے جلسے سے خطاب کے دوران پورے وقت وہ صرف گاندھی کنبے اور پرینکا پر تنقید کرتے رہے ۔ یہی کہتے رہے کہ ہم لوگ ان سے ذرا بھی خائف نہیں۔ لکھنو میں بھی وزیراعلیٰ یوگی ایک جلسے کے دوران یہی کہتے سنے گئے کہ ہمیں پرینکا سے کوئی خطرہ نہیںہے ۔