Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرد موسم میں جوڑوں کے درد سے بچنے کی تدابیر

سردموسم میں ہڈیوں اور جوڑوں کی تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے جو اذیت اور پریشانی کا سبب بنتا ہے .  گھٹنوں کا درد سرد موسم میں  اور شدت اختیار کرلیتا ہے جس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر لازم ہیں .  طرز زندگی اور خوراک کومتناسب بنا کر اس قسم کی تکالیف سے بچا جا سکتا ہے .  اس ضمن میں سب سے اہم چیز ورزش ہے . دن کے آغاز پر  ہلکی پھلکی ورزش جو گھٹنوں کو متاثر نہ کرے آپ کی ہڈیوں اور جوڑوں کو فعال اورتوانا رکھنے میں مدددیتی ہے . ورزش سے پہلے وارم اپ ہوں اور اعتدال کےساتھ مستقل بنیادوں پر ورزش جاری رکھیں . 
کیلشیم ہڈیوں کی صحت اور مضبوطی کے لیے ضروری ہے . لہذا سرد موسم میں گھٹنوں اور دیگر جوڑوں کی تکلیف سے بچنے کے لیے اپنی غذا میں کیلشیم کا استعمال بڑھا دیں  . مغزیات ، میوے ، تل ، اناج .سبزیاں مچھلی ، دودھ اور دیگر ڈیری پراڈکٹس کا استعمال بڑھا دیں . اگر آپ کیلشیم کی کمی کا شکار ہوں تو اپنے معالج کے مشورے سے سپلیمنٹس کے ذریعے اس کمی کو دور کرنے کی کوشش کریں .  اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کے جسم میں وٹامن ڈی مطلوبہ مقدار میں موجود ہو کیونکہ یہ کیلشیم کوہڈیوں میں جذب کروانے کے لیے ناگزیر ہے . 
ٹینشن ، ذہنی اور اعصابی دباؤ سے بچنے کی کوشش کریں .  اعصابی دباؤ کے سبب بھی آنتیں زیادہ مقدار میں کیلشیم جذب نہیں کر پاتیں . اپنی ذہنی کیفیت  اور طرز زندگی کو مثبت رکھیں اور کسی بھی قسم کی ٹینشن کو اپنی صحت پر اثر انداز ہونے نہ دیں .  ایسی غذاؤں سے پرہیز کریں  جن کے استعمال  سے کیلشیم ضائع ہونے کا احتمال ہو .  کیفین ، چائے ، سوڈا واٹر ،  بازاری مشروبات  ، سفید چینی اور سگریٹ  نوشی سے اجتناب کریں  . سردی سےبچاؤ کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں .  تھوڑی سی توجہ اور احتیاط آپ کو جوڑوں کے درد سے محفوظ رکھ سکتی ہے . 

شیئر: