Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتوں میں 18 ہزار سے زائد مالی مقدمات

جدہ۔۔۔ جدہ کے عدالتی ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران مالی مقدمات میں اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ عرصہ کے دوران 18 ہزار سے زائد مالی مقدمات داخل کئے گئے ہیں۔ ان میں سے اکثریت کا تعلق میراث کی تقسیم سے ہے۔ علاوہ ازیں واجبات کی عدم ادائیگی پر درج ہونے والے مقدمات کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے۔ مکانات اور دکانوں کے کرایوں کے مطالبے بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ میراث کی تقسیم کے حوالے سے سب سے زیادہ مقدمات خواتین نے داخل کرائے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں شرعی تقسیم کے مطابق ترکہ سے حصہ نہیں دیا جارہا۔ 
 
 

شیئر: