Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: 4 آئل ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی، 2 زخمی

جدہ۔۔۔ جدہ کے دو مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جدہ کے مشرقی علاقے میں 4 آئل ٹینکروں میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث موقع پر موجود دو ڈرائیور جھلس گئے۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ ہفتہ کو فجر کے وقت آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ تین بڑے آئل ٹینکروں میں سے ہر ایک میں 19 ٹن پیٹرول موجود تھا جبکہ چوتھے ٹینکر میں 4 ٹن ڈیزل تھا۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ دوسری طرف حی النسیم میں واقع ایک مطبخ میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوئی۔ مطبخ میں کام کرنے والے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

شیئر: