Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا ایک خاص ’’بیماری‘‘ میں مبتلاہیں، سبرا منیم

نئی دہلی ۔۔۔۔۔راہول گاندھی نے اپنی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کو سرگرم سیاست میں جیسے ہی اتارا ان پر سیاسی حملے شروع کردیئے گئے ۔کوئی انہیں’’ حکم کی رانی، ٹرمپ کارڈ‘‘بتارہا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ ’’خوبصورتی پرووٹ نہیں ملتے‘‘۔بھارتیہ جنتا پارٹی کےجنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے پرینکا گاندھی کے بارے میں قابل اعتراض بیان دیا ۔ سوامی نےذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرینکاایک خاص ’’بیماری‘‘ میں مبتلا ہے جو عوامی زندگی میں بہتر اور مناسب نہیں ۔ اسےبائی پولیریٹی کہا جاتا ہے۔ سینئر بی جے پی رہنما نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ عوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ پرینکا گاندھی کب اپنا توازن کھو بیٹھیں کسی کو پتہ نہیں ۔گزشتہ روز وجے ورگی نے پرینکا کا پرانا وڈیو جاری کرتے ہوئے تحریرکیاجسمیں پرینکا کو برساتی مینڈک سے تعبیر کیا گیا۔ واضح ہو کہ پرینکا ،نہرو خاندان کی 12ویںرکن ہیں جنہوں نے سیاست میں قدم رکھا۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا کہ ان کی بہن پرینکا گاندھی کا سیاست میں آنے کا فیصلہ اچانک نہیں ہوا۔ انہوں نے بچوں کے بڑے ہونے کے بعد ہی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
مزید پڑھیں: - - - - -اب دہلی دور نہیں! ’’ٹرین18‘‘کا جلد آغاز

شیئر: