امبیڈکر نگر۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع امبیڈکر نگر کے مہروا علاقے میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکراگئی جس میں 4افراد موقع پر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار وشال، راجن ، وجے ، راہول کی موت ہوگئی۔ تاہم احتیاط کے طورپر لاشیں اسپتال پہنچائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے چاروں کومردہ قراردیدیا اور ببلو اپادھیائے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ مرنیوالوں کی عمریں 25سے30برس کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔کار میں سوار تمام افراد، دوست پور سے مہروا جارہے تھےکہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی:9فروری کو 10ہزارشادیاں،شادی اسکیم کی رقم میں اضافہ