سمیرہ سعید کا نیا خلیجی گانا
ریاض ۔۔۔ معروف مراکشی گلوکارہ سمیرہ سعید نیا خلیجی گانا جلد جاری کریں گی۔ سمیرہ نے ایک نئی کمپنی کیساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ گانا تیار ہوچکا ہے۔سمیرہ سعید نے عاجل سے گفتگو میں کہا کہ میری آرزو ہے کہ نیا البم خلیجی لہجے کا ہو۔ خلیج عرب میں ہزاروں لوگ میرے گانے پسند کرتے ہیں۔ خلیجی لہجہ آسان ہے۔ خلیجی گانے فصاحت و بلاغت کے ترجمان ہیں۔ اچھے لگتے ہیں۔