تبوک۔۔۔ تبوک شہر اور اسکی بیشتر کمشنریوں و تحصیلوں میں پے درپے بارش ہوئی۔ درمیانے درجے کی بارش سے آغازہوا تھا۔ اتوار کی صبح تک اسکا سلسلہ جاری تھا۔ شروعات ہفتے کو ہوئی تھی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوںکو نشیبی علاقوں میں جانے سے منع کیا ہے۔شہری دفاع کے ترجمان عبدالعزیز الشمری نے توجہ دلائی کہ موسم غیر مستحکم ہے لہذا مقامی شہری اور تارکین وادیوں سے دور رہیں۔