Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 1 پلس کی تفصیلات لیک‎

نوکیا کمپنی کے نئے اسمارٹ فون 1 پلس کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ یہ ایک انٹری لیول اسمارٹ فون ہو گا جس میں 1 جی بی ریم ، کواڈکور میڈیا ٹیک پروسیسر اور لو ریزولوشن ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون میں بیزل قدرے زیادہ ہوں گے اور فرنٹ پر ایک ہی کیمرے کو جگہ دی جائے گی۔  یہ فون اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا البتہ اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ اینڈرائڈ پائی اپریٹنگ سسٹم ہو گا یا یہ اینڈرائیڈ پائی کا گو ورژن ہوگا۔ کنیکٹیویٹی کیلئے فون میں ڈوئل سم ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ اور جی پی ایس سپورٹ دی جائے گی۔ مائیکرو یو ایس بی پورٹ کو بھی اسمارٹ فون کا حصہ بنایا جائے گا۔اسمارٹ فون کو 24 فروری کا متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ قیمت سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: