بکرا منڈی ہٹانے کا مطالبہ
مکہ مکرمہ ۔۔۔ یہاں الشرائع سیکٹر 12کے باشندوں نے بکرا منڈی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ مقامی باشندو ںکا کہناہے کہ بکرا منڈی کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ میونسپلٹی نے الشرائع میں بکرا منڈی کا ایک حصہ ہٹایا ہے، باقی جوں کا توں چھوڑ رکھا ہے۔ مقامی شہریوں نے میونسپلٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکٹر کا معائنہ کرے جہاں بجلی جیسی سہولیات مہیا نہیں۔ فٹ پاتھ بھی نہیں ۔یہاں کوئی بھی سروس ایسی نہیں جو اس پر اطمینان کا اظہار کیا جاسکے۔