Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں پہلے سینما گھر کا افتتاح

جدہ ۔۔۔ سمعی و بصری ابلاغ کارپوریشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین بدر الزہرانی نے جدہ کے ریڈ سی مال میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر اعلیٰ عہدیدار، سرمایہ کار ، میڈیا کے نمائندے اور فلمی دنیا کے ماہرین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ یہ 6ہالوں پر مشتمل ہے۔ اچھوتے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہاں بچوں کا ایک ہال انتہائی پرکشش شکل میں بنایا گیا ہے۔مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں اطلاع دی تھی کہ سال رواں اور آئندہ سال جدہ میں 5سینما گھر کھولے جائیں گے۔ریڈ سی سینماگھر 12اسکرینز پر مشتمل ہے۔ اندلس مال میں 27اسکرین ، اسٹار ایونیو میں 9اسکرینز پر مشتمل سینما گھروں کا افتتاح اسی سال ہوگا جبکہ 2020ءکے دوران ابحر مال میں 11اسکرینز اور المسرة مال میں6اسکرینز پر مشتمل سینما گھر کھولے جائیں گے۔ آج منگل سے عام شائقین ریڈ سی مال سینما میں فلم دیکھ سکیںگے۔
 

شیئر: