Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں زیر علاج پاکستانی کی آخری خواہش پوری

لندن: برطانیہ میں زیر علاج پاکستانی نصر اللہ خان کی آخری خواہش پوری کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق برمنگھم کے کوئن ایلزبتھ اسپتال میں دل کے سنگین عارضے سے لڑنے والے پاکستانی نصر اللہ خان نے اپنے اہل خانہ سے ملنے کی آخری خواہش ظاہر کی تھی جس پر اس کے خاندان کی برطانوی ویزے کی درخواست پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمیشن نے منظور کرلی ۔ دل کے عارضے میں مبتلا اور زندگی کے آخری ایام گزارنے والے نصر اللہ نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور سے اہل خانہ کے ویزے کی درخواست منظور کرنے کی اپیل کی تھی۔ جس کے بعد میڈیا نے اس معاملے کو اٹھایا جس کے نتیجے میں ان کے اہل خانہ کو برطانوی ویزا فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نصراللہ خان نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور ان کے اسٹاف سمیت میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان لوگوں نے میری اپیل پر تیزی سے کام کیا اور ہمدردی کے ساتھ میری مدد کرتے ہوئے میرے اہل خانہ کو برطانیہ کا ویزہ فراہم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی ثنا بٹ اور دونوں بیٹوں کو برطانوی ہائی کمیشن نے 6 ماہ کا وزٹ ویزہ فراہم کیا ہے ۔
 

شیئر: