Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،امریکی تعلقات نئے دور میں داخل

  کراچی ( صلاح الدین حیدر)پاک، امریکی تعلقات، برسہا برس سے سرد و گرم رہنے کے بعد اب نئے دور میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں، جہاں دونوں ملکوں میں باہمی مشاورت اور قربتیں بڑھنے کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔مشرق وسطیٰ کے ملک قطر میں طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے۔ اب دونوں کے درمیان ایک معاہدے کا امکان پیدا ہو چلا ہے۔ امر یکہ کے افغانستان میں گفت و شنید پر مقرر خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے مطابق دونوں نے اس معاہدے پر اصولی اتفاق کرلیا ۔ طالبان نے وعدہ کیا ہے وہ امن معاہدے سے پہلے جنگ بندی کا اعلان کریں گے، جس کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوگی۔پاکستان نے اس مذاکرات کو عملی جامہ پہنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کی درخواست پر طالبان سے رابطہ کرکے دونوں کو مذاکرات کی میز پر لابٹھایا جو کہ عمران کی خارجہ پالیسی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی کابل میں ملاقات کی۔ طالبان نے ابھی تک امن معاہدے پر ہامی نہیں بھری، لیکن اُس سے انکاری بھی نہیں ہیں جو خود ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ طالبان نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ یا داعش افغانستان کی سرزمین کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔ پاکستان بھی یہی چاہتا ہے۔ر لگتا ہے کہ اُس کے خواب شرمندہ¿ تعبیر ہونے والے ہیں۔ یہ معاہدہ جس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ۔اگر منظور ہوگیا تو 17 سال بعد امر یکہ کی فوجیں افغانستان سے چلی جائیں گی اور طالبان افغان حکومت کے ساتھ مل کر ملک میں امن و آشتی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

شیئر: