ڈی آئی جی آفس میں فائرنگ‘ اہل کاروں سمیت 10 زخمی
کوئٹہ: ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے آفس پر نامعلوم افراد نے گولیاں چلا دیں، ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت علاقے میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آفس پر فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے ہیں میں سے 8 پولیس اہل کار ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کے بعد پولیس سمیت دیگر فورسز کی بھاری نفری طلب کرکے علاقے کو گھیر کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آفس میں 4مسلح افراد داخل ہوئے اور فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا۔